بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیس،حکومت کی نظرثانی درخواست کو نمبر الاٹ

سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

Pakistan SCO Summit 2026

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت سے متعلق دائر درخواستوں کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشعل یوسفزئی اور عظمیٰ خان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عدالتِ عظمیٰ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

ان اہم درخواستوں پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 20 جولائی کو سماعت کا آغاز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : وراثت میں خواتین کا حق :وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ جاری

واضح رہے کہ اس کیس کی گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ان سے تفصیلی جواب طلب کیا تھاجو آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top