انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر رات 12 بجے کے بعد کرفیو لگانے کی تیاری

Pakistan SCO Summit 2026

برطانوی حکومت نے نئی نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 16 اور 17 سال کے نوجوانوں کے لیے رات کے اوقات میں سوشل میڈیا کے استعمال پر “ڈیفالٹ کرفیو” لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسی مقبول ایپس رات 12 بجے سے صبح 6 بجے تک نوجوان صارفین کے لیے خودکار طور پر غیر فعال رہیں گی، جبکہ ایپس میں لت پیدا کرنے والی خصوصیات جیسے آٹو پلے اور لامحدود اسکرولنگ کو بھی ڈیفالٹ طور پر بند رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ نئے قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال کے دوران لازمی وقفہ بھی متعارف کروایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل خریدنے والوں کے لیے اہم خبر، پی ٹی اے نے فون چیک کرنے کا طریقہ بتا دیا 

حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نوجوانوں کی توجہ، نیند کے معیار اور خاندانی زندگی میں بہتری آئے گی، تاہم اس قانون میں نوجوانوں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کی سیٹنگز تبدیل کر کے اس پابندی سے باہر نکل سکیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top