پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، نئی گاڑی خریدنے والوں پر اہم شرط عائد

Pakistan SCO Summit 2026

پنجاب بھر میں نئی گاڑیوں کی ڈیلیوری سے قبل سرکاری رجسٹریشن لازمی قرار دے کر نئی پالیسی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت کوئی بھی نئی گاڑی رجسٹریشن اور سرکاری نمبر پلیٹ کے بغیر شوروم سے خریدار کے حوالے نہیں کی جا سکے گی جس سے خریداروں کو بعد میں ایکسائز دفاتر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اس مقصد کے لیے تمام آٹو موبائل کمپنیوں اور مجاز ڈیلرز کو ‘ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم’ کے تحت لائسنس جاری کر کے رجسٹریشن کا اختیار دیا جا رہا ہے۔

اس وقت پنجاب میں 102 ڈیلرشپس 2 ہزار روپے سروس فیس کے عوض یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں جن کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 400 کلوچاندی فراڈ،کسٹم کے 6افسران معطل

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکسوں کی بروقت وصولی یقینی اور عمل شفاف ہوگا جبکہ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی ڈیلرشپس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top