بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کا موقع، سولر پینلز کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کا موقع، سولر پینلز کی تازہ قیمتیں سامنے آگئیں

ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سولر انرجی کی طرف رجحان میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے ساتھ مختلف شہروں میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بھی معمولی فرق موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق قیمتوں کا انحصار شہر، سپلائر، برانڈ، درآمدی لاگت اور دستیابی پر ہوتا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی فی واٹ قیمت مختلف ہے۔ خریداروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ خریداری سے قبل مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کا موازنہ ضرور کریں۔

بہترین قیمت حاصل کرنے کے لیے صارفین کو اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ یا مستند اور مجاز سولر ڈیلرز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کراچی کی صدر مارکیٹ، لاہور کی ہال روڈ اور راولپنڈی کی کالج روڈ سولر پینلز کی خریداری کے لیے نمایاں تجارتی مراکز سمجھے جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بڑی سولر کمپنیاں مارکیٹ کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ قیمت پر مصنوعات فروخت کرتی ہیں، اس لیے مختلف دکانوں سے قیمت معلوم کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

20 جولائی کے مطابق مختلف شہروں میں اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی فی واٹ قیمت درج ذیل ہے:
اسلام آباد: 40 سے 46 روپے فی واٹ
راولپنڈی: 39 سے 45 روپے فی واٹ
لاہور: 38 سے 44 روپے فی واٹ
ملتان: 38 سے 44 روپے فی واٹ
کوئٹہ: 40 سے 45 روپے فی واٹ
فیصل آباد: 39 سے 44 روپے فی واٹ
پشاور: 40 سے 45 روپے فی واٹ
کراچی: 37 سے 43 روپے فی واٹ

ماہرین کے مطابق سولر پینلز کی قیمتیں درآمدی اخراجات، ڈالر کی قدر اور مارکیٹ میں طلب و رسد کے باعث وقتاً فوقتاً تبدیل ہو سکتی ہیں، اس لیے خریداروں کو خریداری سے قبل تازہ نرخ معلوم کر لینے چاہییں۔

Scroll to Top