قلات میں موٹر کار پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچہ سمیت 2 افراد زخمی

قلات: بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کھڈکوچہ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ گاڑی نہ روکنے پر مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ ایک بچہ اور ایک شخص زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی ژوب سے کراچی جا رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی، پینٹاگون کی تصدیق

جاں بحق خاتون کی میت اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Scroll to Top