شہداءِ وطن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش، پاک فوج سے متعلق منفی بیانات سے لاتعلقی، متحدہ مدارس کونسل کا بڑا بیان سامنے آ گیا

شہداءِ وطن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش، پاک فوج سے متعلق منفی بیانات سے لاتعلقی، متحدہ مدارس کونسل کا بڑا بیان سامنے آ گیا

متحدہ مدارس کونسل پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج اور شہداءِ وطن کے حوالے سے کسی بھی قسم کے توہین آمیز یا منفی بیان کا دینی مدارس، دینی وفاق اور تعلیمی بورڈز سے کوئی تعلق نہیں۔

کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہداءِ وطن کی عظیم قربانیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ دینی مدارس اور متعلقہ ادارے ملک میں امن، قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں۔

متحدہ مدارس کونسل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قومی اداروں اور وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کا احترام ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، جبکہ معاشرے میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مثبت کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔

Scroll to Top