سوال کے جواب میں کالے چینل کا ذکر ،صحافیوں نے وزیراطلاعات خیبرپختونخواشفیع جان کی طبیعت صاف کردی

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کی جانب سےکالا چینل کہنے پر صحافیوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سے وضاحت طلب کر لی۔

صحافیوں نے شفیع جان سے کہا کہ وہ حکومت کی کارکردگی اور دیگر معاملات پر سوالات کر رہے ہیں، لیکن جواب دینے کے بجائے سوالات کو کسی اور سمت لے جایا جا رہا ہے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ میڈیا کا کام سوال اٹھانا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان سوالات کے جواب دے کسی بھی میڈیا ادارے کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے اصل معاملات پر وضاحت دی جانی چاہیے۔

صحافیوں نے وزیر اطلاعات سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائیں کہ اگر کسی چینل کے خلاف کوئی اعتراض ہے تو اس کی بنیاد کیا ہے، محض اختلاف رائے کی بنیاد پر میڈیا کو نشانہ بنانا مناسب نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کفایت شعاری کا راگ الاپنے والی خیبرپختونخواحکومت کی کابینہ 50سے تجاوز کر گئی،سینئر صحافی عرفان خان

اس موقع پر شفیع جان اور صحافیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم صحافی اپنے مؤقف پر قائم رہے کہ حکومتی نمائندوں کو سوالات کا سامنا کرنا چاہیے اور جواب دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

Scroll to Top