خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید توسیع، 23 پارلیمانی سیکرٹریز کا نوٹیفکیشن جاری، تعداد 53 ہوگئی

محمد اعجاز آفریدی

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی کے 23 اراکین کو مختلف صوبائی محکمہ جات کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تعينات کیے گئے پارلیمانی سیکرٹریز میں PK-04 سوات سے علی شاہ کو ہاؤسنگ، PK-56 مردان سے امیر فرزند خان کو منرل ڈویلپمنٹ، PK-09 سوات سے سلطان روم کو اوقاف، حج و مذہبی امور، PK-53 صوابی سے مرتضیٰ خان ترہ کئی کو زراعت اور PK-02 چترال لوئر سے فتح الملک علی ناصر کو ثقافت، سیاحت و آثارِ قدیمہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اسی طرح PK-85 نوشہرہ سے زر عالم خان کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، PK-33 کولئی پالس کوہستان سے محمد ریاض کو کھیل و امورِ نوجوانان، PK-27 بونیر سے عبدالکبیر خان کو ہائیر ایجوکیشن، PK-10 سوات سے محمد نعیم کو ریونیو اینڈ اسٹیٹ جبکہ PK-14 دیر لوئر سے محمد اعظم خان کو زکوۃ، عشر و سوشل ویلفیئر کا پارلیمانی سیکرٹری بنایا گیا ہے۔

مالیات کے شعبے میں PK-109 جنوبی وزیرستان اپر سے آصف خان، آبپاشی کے لیے PK-34 بٹگرام سے زبیر خان، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ میں PK-16 دیر لوئر سے شفیع اللہ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس کے لیے PK-03 سوات سے شرافت علی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لیے PK-12 دیر اپر سے محمد یامین کی تعیناتی کی گئی ہے۔

دیگر عہدیداروں میں PK-89 نوشہرہ سے اشفاق احمد کو لوکل گورنمنٹ، PK-43 ایبٹ آباد سے رجب علی خان عباسی کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، PK-67 مهمہمند سے محبوب شیر کو لائیو سٹاک، PK-77 پشاور سے شیر علی آفریدی کو کلائمیٹ چینج و فارسٹری اور PK-17 دیر لوئر سے عبید الرحمن کو اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کفایت شعاری کا راگ الاپنے والی خیبرپختونخواحکومت کی کابینہ 50سے تجاوز کر گئی،سینئر صحافی عرفان خان

علاوہ ازیں PK-105 لکی مروت سے جوہر محمد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، PK-54 مردان سے زرشاد خان کو انڈسٹریز و کامرس اور PK-99 بنوں سے زاہد اللہ خان کو داخلہ و قبائلی امور کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی کابینہ وزیراعلیٰ سمیت 16 وزراء، 6 مشیروں اور 8 معاونینِ خصوصی پر مشتمل تھی تاہم 23 نئے پارلیمانی سیکرٹریز کی شمولیت سے یہ تعداد53 تک پہنچ گئی ہے ۔

 

Scroll to Top