لاہور: ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کا منفرد انداز سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نکاح کی تقریب کے دوران مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے ہمراہ ایونٹ کار چلاتے ہوئے نظر آئے۔
شہباز شریف نے خود ڈرائیونگ کی اور نواز شریف ان کے ہمراہ ایونٹ کار میں موجود تھے۔
ماہ نور صفدر کے نکاح کی خوشی میں وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کا یہ منفرد انداز تقریب میں موجود افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح ہوگیا
شہباز شریف کے ایونٹ کار چلانے کے مناظر نے تقریب کی خوشیوں میں مزید رنگ بھر دیا، جبکہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی توجہ کا مرکز بن گئیں۔





