لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں شریف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ماہ نور صفدر کا نکاح معروف کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے طے پایا۔ نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی، جس میں خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد بھی شریک ہوئے۔
نکاح کی تقریب کے موقع پر جاتی امرا میں خوشی کا ماحول رہا، جبکہ خاندان کے افراد نے دلہا اور دلہن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کی شادی کہاں اور کب؟ سوشل میڈیا پر دعوے، پیپلز پارٹی کا موقف آگیا
شریف خاندان کے قریبی عزیز و اقارب کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی، جہاں روایتی انداز میں نکاح کی رسومات ادا کی گئیں۔





