ٹانک: مانجھی خیل چیک پوسٹ واقعہ، گورنر خیبرپختونخوا نے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

اعجاز آفریدی

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل چیک پوسٹ پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مانجھی خیل چیک پوسٹ پر حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم کارروائی ہے۔

انہوں نے حملے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر پورا ملک غمزدہ ہے۔ گورنر نے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہداء کے ساتھیوں اور اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک

فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے واقعے کی تفصیلات اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اعلیٰ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

Scroll to Top