وزیراعظم شہباز شریف کو تحفے میں کیا کیا ملا؟ توشہ خانہ ریکارڈ جاری

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون 2026 کے دوران توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق اپریل سے جون 2026 کے دوران ملنے والے تحائف میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بطور تحفہ ایک شوگرباؤل، قیمتی قلم، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی موصول ہوئی۔

ریکارڈ کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی تحفے میں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک: مانجھی خیل چیک پوسٹ واقعہ، گورنر خیبرپختونخوا نے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا عمل کابینہ ڈویژن کے مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جاتا ہے۔

Scroll to Top