پشاور: خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا نے عوامی مفاد میں 12 پولیس افسران کے فوری تبادلوں اور نئی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی (بی ایس-18) امجد حسین کو ڈائریکٹر پولیس اسکول آف پی ڈی آر ایم مردان سے ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی (بی ایس-17) وحید خان کو ایس پی قراقرم پیٹرولنگ فورس (کے پی ایف) بٹگرام سے ڈائریکٹر پولیس اسکول آف ٹیکٹکس نوشہرہ مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح نوید اقبال کو ایس پی انویسٹی گیشن باجوڑ سے ایس پی انویسٹی گیشن چترال اپر، افتخار احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن بٹگرام سے ایس پی انویسٹی گیشن کولائی پالس کوہستان، اور زریف خان کو ڈائریکٹر پولیس اسکول آف ٹیکٹکس نوشہرہ سے ڈائریکٹر پولیس اسکول آف پی ڈی آر ایم مردان تعینات کیا گیا ہے۔


نوٹیفکیشن کے تحت اجمل خان کو ایس پی انویسٹی گیشن چترال اپر سے ایس پی انویسٹی گیشن باجوڑ، ابرار خان کو ایس پی انویسٹی گیشن کولائی پالس کوہستان سے ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ، جبکہ حکم خان کو ایس پی سٹی مردان سے ایس پی ایڈمن ایف آر پی ہیڈکوارٹرز پشاور تعینات کیا گیا ہے۔
مزید برآں طیب جان کو ڈائریکٹر پی ٹی ایس شاکاس سے ایس پی ورسک سی سی پی پشاور، محمد کامران کو ڈائریکٹر پی ٹی ایس بونیر سے کمانڈنٹ ایس ایس یو/سی پیک کے سپرد آئندہ تعیناتی کے لیے، روشن زمان کو ایس پی اکیڈمک پی ٹی ایس ڈی آئی خان سے ڈائریکٹر پی ٹی ایس بونیر، جبکہ شہراز احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن مانسہرہ سے ایس پی قراقرم پیٹرولنگ فورس (کے پی ایف) بٹگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹانک میں مشترکہ پولیس چیک پوسٹ پر بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام، 12 دہشت گردہلاک، 15 جوان شہید
خیبر پختونخوا پولیس میں ایک اور اہم تقرری و تبادلے کے تحت پی ایس پی گریڈ 18 کے افسر محمد وقاص خان کو اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (لازسٹکس)، سنٹرل پولیس آفس (سی پی او) پشاور کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
جاری احکامات کے مطابق محمد وقاص خان کو مزید تعیناتی کے لیے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تبادلے اور تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔





