ملک کے معروف ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے اپنے صارفین کے لیے ملک بھر میں مختلف برانڈز، ریستورانوں، کافی شاپس، گروسری اسٹورز، ادویات، فیول، فیشن اور دیگر شعبوں میں خصوصی ڈسکاؤنٹ آفرز جاری رکھی ہیں، جن کے تحت صارفین منتخب مرچنٹس پر 30 سے 50 فیصد تک رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تمام رعایتی آفرز کا مقصد صارفین کو روزمرہ خریداری میں زیادہ سے زیادہ بچت فراہم کرنا ہے۔ یہ تمام آفرز ایزی پیسہ ایپ کے ڈسکاؤنٹ (Discounts) سیکشن میں دستیاب ہیں جہاں صارفین اپنے شہر کا انتخاب کر کے قریبی مرچنٹس، رعایت کی شرح، شرائط اور آفر کی مدت کی مکمل تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کو ملک بھر کے سینکڑوں ریستورانوں اور کیفیز میں خصوصی رعایتیں دی جا رہی ہیں۔ متعدد فوڈ آؤٹ لیٹس، کافی چینز اور پیزا برانڈز پر 40 سے 50 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ فیشن، جوتے، سیلون، فارمیسی، اسپتال اور فٹنس سینٹرز جیسے لائف اسٹائل برانڈز پر بھی 10 سے 50 فیصد تک رعایت دی جا رہی ہے۔ یہ سہولت راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈسکہ اور لالہ موسیٰ سمیت دیگر شہروں میں فراہم کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ایزی پیسہ نے واؤچرز اور پرومو کوڈز کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے موبائل لوڈ، انٹرنیٹ بنڈلز، بلوں کی ادائیگی اور دیگر ڈیجیٹل سروسز پر کیش بیک اور اضافی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔ مختلف ٹرانزیکشنز مکمل کرنے پر بھی صارفین کو ریوارڈز اور پرومو کوڈز دیے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : موبائل سم سے متعلق پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کر دیا
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ تمام آفرز محدود مدت کے لیے ہیں اور ہر برانڈ کی شرائط، دن، اور زیادہ سے زیادہ رعایت (Cap) مختلف ہو سکتی ہیں۔ صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ایپ میں لاگ ان ہو کر متعلقہ مرچنٹ کی تازہ ترین تفصیلات دیکھ کر ہی ایزی پیسہ ڈیبٹ کارڈ یا مقررہ طریقے سے ادائیگی کریں۔





