موبائل سم سے متعلق پی ٹی اے نے صارفین کو خبردار کر دیا

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی بھی دوسرے شخص کو دینا قابلِ سزا جرم ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپ کے نام پر جاری کردہ سم کے ذریعے کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے جس کی تمام تر ذمہ داری صارف پر عائد ہوگی۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد معلوم کرنے کے لیے آن لائن پورٹل cnic.sims.pk وزٹ کرنے یا بغیر ڈیش کے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ادارے نے زور دیا ہے کہ کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوری طور پر بلاک کروایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی سم آپ کی اجازت کے بغیر جاری نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی اے نے موبائل صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں

حکام کا مزید کہنا ہے کہ نئی سم ہمیشہ صرف مستند فرنچائز یا آفیشل کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی اے نے مفت سم کے لالچ میں بائیو میٹرک تصدیق کروانے سے بھی منع کیا ہے کیونکہ اس دھوکا دہی کے ذریعے صارف کے نام پر فرضی سمز جاری کی جا سکتی ہیں۔

Scroll to Top