72 گھنٹے میں وعدہ پورا! مریم نواز کا آزاد کشمیر کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، جدید الیکٹرو بسیں پہنچ گئیں

72 گھنٹے میں وعدہ پورا! مریم نواز کا آزاد کشمیر کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، جدید الیکٹرو بسیں پہنچ گئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے کیے گئے وعدے کی تکمیل ہوگئی، جدید ترین 10 الیکٹرو بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر پہنچ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آزاد کشمیر کے لیے جدید سفری سہولت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکٹرو بسوں کا دستہ آزاد کشمیر روانہ کیا گیا۔

اسلام آباد سے روانہ ہونے والی جدید الیکٹرو بسیں آزاد کشمیر پہنچیں تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اور اہل علاقہ نے نعروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

الیکٹرو بسوں پر بینرز بھی آویزاں تھے جن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر اور آزاد کشمیر کے لیے تحفے کے الفاظ درج تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفرآباد میں اپنے پہلے انتخابی جلسے کے دوران آزاد کشمیر کے عوام کے لیے الیکٹرو بسوں کا تحفہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

جدید الیکٹرو بسوں کی آمد کو آزاد کشمیر میں سفری سہولیات بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top