اسلام آباد: کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح 28 اور 29 جولائی کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران کویتی وزیر خارجہ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور کویت کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
🔈 PR No. 1️⃣9️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Curtain Raiser: Visit of the Foreign Minister of the State of Kuwait to Pakistan (28–29 July 2026)
🔗⬇️ pic.twitter.com/xi5FJ70s2s
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 27, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، اقتصادی روابط، سرمایہ کاری کے مواقع اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان اور کویت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ شراکت داری کو وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
یاد رہے کہ 18 جولائی کو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے کویتی ہم منصب شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
اس موقع پر کویتی وزیر خارجہ نے خطے میں امن، مکالمے کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور مصالحتی کردار کو بھی سراہا تھا۔





