خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی اضلاع میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 118 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے سوات، بونیر اور چترال سمیت آس پاس کے دیگر علاقوں میں شدید نوعیت کے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے وقت مختلف علاقوں میں افراتفری مچ گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

انتظامیہ اور ریسکیو ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

Scroll to Top