نوشہرہ: نظام پور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ملزمان فرار

فضل نبی

نوشہرہ کے علاقے نظام پور میں مبینہ طور مسلح افراد نے گھر میں گھس کر بیٹے کے سامنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

محلہ اعوان جبئی کے رہائشی افتخار احمد نے تھانہ نظام پور میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد نثار خان ولد منور خان کے ساتھ گھر پر موجود تھے کہ مسلح افراد مہتاب ولد آصف خان اور عبدالشکور ولد عبدالروف اچانک گھر میں داخل ہوئے اور ان پر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں نثار خان متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا معجزانہ طور پر بال بال بچ گیا۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نئی قانون سازی کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو کون کون سی مراعات مل گئی ہیں؟

پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ عناد فریقین کے درمیان پرانی دشمنی اور تنازع بتائی جاتی ہے۔

Scroll to Top