سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوںکو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی بارود سے بھری دو گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

بیان کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجگورمیں سیکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ایسے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

Scroll to Top