سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقوں اسپن کاریز اور زرغون گھار میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی 2 مختلف چوکیوں پر فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا جوائنٹ حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج نے اسپن کاریز اور زرغون غر میں ایف سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم ایف سی کے بہادر جوانوں نے بروقت اور منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کا حملہ پسپا کر دیا اور انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی موثر فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہی جہنم واصل ہو گئے جبکہ باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور ایف سی فورسز اپنی پوزیشنز پر مکمل طور پر قابض ہیں۔





