سوات: حدود تھانہ گوالیرئی فاضل بانڈہ میں دھماکے کی خبر یں بے بنیاد اور افواہ قرار

شہزاد نوید
بر سوات کے علاقے فاضل بانڈہ (حدود تھانہ گوالیرئی) میں دھماکے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو پولیس نے مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے پورے علاقے میں سرچنگ اور چیکنگ کی، تاہم کہیں بھی دھماکے کی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسی کسی کارروائی کا کوئی نشان ملا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خطے میں صورتحال مکمل طور پر پرامن اور کنٹرول میں ہے۔

پولیس حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بالکل اطمینان رکھیں اور بغیر تصدیق کے غیر ذمہ دارانہ خبریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے اپنی ہی صوبائی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے

ترجمان نے شہریوں پر زور دیا کہ افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Scroll to Top