عمران خان کی جیل ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبریں،بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آ گیا

عمران خان کی جیل ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبریں،بیرسٹر گوہر کا اہم بیان سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارٹی بانی عمران خان کے ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور مرض کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہونے کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے جاری بیان میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اسپتال میں ہائی بلڈ پریشر یا کسی اور بیماری کے باعث زیر علاج نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے زیر علاج ہونے کی خبروں کی تردید کرتا ہوں، لہٰذا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت کے بارے میں بغیر تصدیق کوئی خبر نہ چلائیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگوں سے تصدیق کی ہے اور میں نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : احسن اقبال کا ہتک عزت کا دعوی منظور، عدالت کا مراد سعید کوہرجانہ ادا کرنے کا حکم

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ناحق بند ہیں،ان کے علاج اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Scroll to Top