تورغر میں دریائے سندھ (اباسین) میں جھٹکول کے مقام پر نہاتے ہوئے تین کمسن بچیاں دریا میں ڈوب گئیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیموں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی بچیاں ضلع شانگلہ کے گاؤں جھٹکول کی رہائشی ہیں، ان کی عمریں تقریباً 9 اور 11 سال بتائی گئی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 تورغر کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ ریسکیو 1122 تورغر کے واٹر ریسکیو والنٹیئرز نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب
ریسکیو 1122 شانگلہ کے والنٹیئرز بھی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں شامل ہو گئے ہیں، ریسکیو اہلکار باہمی تعاون سے دریائے سندھ میں بچیوں کی تلاش کے لیے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔





