خاران شہر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کے مقصد سے خاران شہر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں شہر میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، حکام کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خودکش بمبار سمیت فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی سے ایک بار پھر واضح ہوا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top