پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان نے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ قومی ٹیم کی جانب سے ابوبکر نے 2 جبکہ عبد الرحمان نے ایک گول اسکور کیا۔
اس کامیابی کے بعد چار ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایل پی ایل میں مزید دو پاکستانی کرکٹرز شامل، شاہین شاہ آفریدی لیگ سے دستبردار
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
قومی ٹیم کی مسلسل فتوحات کے بعد سیریز میں پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔





