بینک الفلاح اسلامک نے اپنے صارفین کے لیے شریعہ کے مطابق نئی آٹو فنانس اسکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت نئی اور استعمال شدہ سوزوکی سوئفٹ آسان اقساط پر حاصل کی جا سکے گی۔
بینک کے مطابق اس اسلامی آٹو فنانس اسکیم کے تحت اہل صارفین کے لیے ادائیگی کی مدت زیادہ سے زیادہ 5 سال تک مقرر کی گئی ہے۔ اسکیم میں صارفین کو کرائے کی شرح اور تکافل کی مد میں خصوصی رعایت دینے کے ساتھ ساتھ ود ہولڈنگ ٹیکس کی ادائیگی خود بینک الفلاح اسلامک برداشت کرے گا۔
مزید برآں، گاڑی کی رجسٹریشن اور تکافل کی مد میں صارفین سے کوئی پیشگی ادائیگی نہیں لی جائے گی جبکہ نئی گاڑی کی ڈیلیوری حاصل ہونے تک ماہانہ اقساط کا کرایہ بھی موخر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ہونڈا موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیےبڑی خوشخبری
بینک الفلاح اسلامک کے مطابق یہ شریعہ سے ہم آہنگ آٹو فنانس سہولت پاکستان بھر میں تمام اہل صارفین کے لیے دستیاب ہے اور دلچسپی رکھنے والے افراد اس رعایت سے فائدہ اٹھا کر اپنی پسند کی سوزوکی سوئفٹ حاصل کر سکتے ہیں۔





