پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی ایکس ڈیپو قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 07 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست 2026ء سے ہوگا۔

Scroll to Top