نامعلوم افراد نے تھانہ غوریوالہ اور تھانہ بکاخیل پر بھی حملہ کیا نامعلوم مسلح افراد نے تھانے پر ہنڈ گرنیڈ پھینکے اور فائرنگ کی گئیں۔
بنوں: رات گئے نامعلوم مسلح افراد کی پولیس چوکی اور تھانہ جات پر حملے ، خوجڑی پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ ،مسلح موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرنیڈ پھینکے ۔
پولیس چوکی پر حملے کے بعد گاؤں مشران پولیس چوکی کی حفاظت کے لئے اسلحہ سمیت نکل ائے ،پولیس چوکی کی حفاظت ہم کرینگے ، عوام کا پولیس کے ہمراہ پولیس زندہ باد کے نعرےلگائے۔
نامعلوم افراد نے تھانہ غوریوالہ اور تھانہ بکاخیل پر بھی حملہ کیا نامعلوم مسلح افراد نے تھانے پر ہنڈ گرنیڈ پھینکے اور فائرنگ کی گئیں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر حملہ اور فرار ہوگئے ، حملوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔