پاکستان میں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے کے تاریخی اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 37 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔
کراچی: مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اور غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ سونے کی قیمت 10,000 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 4 لاکھ 37 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 8,573 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 459 روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : خام تیل کی گراوٹ کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی
چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 273 روپے بڑھ کر 6,624 روپے کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے،عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 100 ڈالر کے اضافے سے 4,155 ڈالر پر جا پہنچی ۔





