- وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے، وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام ایؤہم ملاقاتیں کریں گے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے کے دوران اعلیٰ سطح کا وفد بھی، وزیراعظم سعودی عرب کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہبازشریف اور قطری وزیراعظم کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم اور سعودی عرب کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی، امریکہ ایران جنگ اور امن مذاکرات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان چند روز قبل جنگ میں شدت آگئی تھی ، جس کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت دیگر ممالک نے سفارتی کوشش شروع کی تھیں ، اس سلسلے میں پاکستان کی سیاسی قیادت بھی سفارتی رابطوں میں مصروف ہے ۔





