ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

ٹرمپ انتظامیہ کی پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری

نئی سفری پابندیوں کے تحت مختلف ممالک کو 3 گروپس میں شامل کیاجائے گا ، پہلے ریڈ گروپ میں افغانستان ، بھوٹان ، کیوبا ، ایران ، شمالی کوریا سمیت 11ممالک شامل ہیں ۔

دوسری فہرست میں جسے اورنج لسٹ کا نام دیا گیا ہے پاکستان اور روس سمیت 10 ممالک شامل ہیں ۔ بلو فہرست میں 20 ممالک شامل ہیں ، ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں پر مکمل سفری پابندیاں عائد ہوں گی ۔

اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود کیے جائیں گے جبکہ کاروباری مسافرون کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔

جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیاجاسکتا ہے ان میں افغانستان ، بھوٹان ، کیوبا ، ایران ، لیبیا ،شمالی کوریا ، سوڈان ، سومایہ ، وینزویلا اور یمن شامل ہیں ۔ چاڈ ،ڈومینیکا اور لائبیریا سمیت 20ممالک کو یلو لسٹ میں شامل کرنے پر غور کیاجارہاہے ۔

ٹرمپ میں اپنے پہلے دور صدارت میں بھی متعدد مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پرپابندی لگانے کے تین ایگریکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے ۔ اس پابند ی کو مسلم بین کہا جاتا تھا۔ ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سفری پابندی کی فہرستوں میں ردو بدل بھی ہوسکتا ہے ۔

Scroll to Top