اقوام متحدہ کی سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اراکین نے 2 اگست کو کبل میں پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے کے متاثرہ خاندانوں کے اہلخانہ ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

نیویارک: ترجمان اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں کم از کم 16 پاکستانی شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے سوات حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

سلامتی کونسل کے اراکین متاثرین کے اہلِخانہ، حکومتِ پاکستان اور عوام سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی بین الاقوامی امن وسلامتی کے لیے سنگین ترین خطرات میں سے ایک ہے، ترجمان نے کہا کہ دہشتگردانہ کارروائیوں کے مرتکب، منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کردار خطے اور عالمی امن کے لیے قابلِ تحسین ہے، اقوام متحدہ

تمام ممالک بین الاقوامی قانون و سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومتِ پاکستان سے تعاون کریں۔

Scroll to Top