آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے کا شیڈول تبدیل، اہم حلقوں میں الیکشن ملتوی

آزاد جموں و کشمیر عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اہم حلقوں کے لیے پولنگ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات موخر کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی۔

ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں پولنگ حسب سابق 10 اگست کو ہی منعقد کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال سے متعلق تحفظات اور بعض سیاسی شخصیات و امیدواروں کی جانب سے دی گئی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ انتخابات کی نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات موخر کرنے کا مقصد آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں پولنگ کا انعقاد یقینی بنانا ہے۔

Scroll to Top