اہم پیشرفت ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل ستائش ہے۔

اہم دفاعی معاہدہ ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل ستائش ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا دل کی گہرائیوں سے خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد:پاکستان ، سعوی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر اپنے ردعمل میں صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی معاہدہ دنیا بھر میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اس سے تینوں برادر اسلامی ممالک کی دفاعی طاقت مزید مضبوط ہوگی، اہم پیشرفت ممکن بنانے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا کردار قابل ستائش ہے۔

  یہ بھی پڑھیں : پاک ترکی سعودی عرب دفاعی معاہدہ، شاہ نعمت اللہ ولی کی 600 سال پرانی پیشن گوئی سچ ثابت

آصف علی زرداری نے کہا کہ معاہدہ سٹریٹجک شراکت داری مستحکم کرنے کی جانب بھی اہم سنگ میل ہے، انہوں نے اس اہم کامیابی کو ممکن بنانے پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کی بھرپور تعریف کی اور کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ معاہدے کا مقصد ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور ہو گا۔

Scroll to Top