وفاقی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: نغمے کے خوبصورت بول ـ’’ ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ تینوں برادر ممالک کے مشترکہ دینی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔
اس خصوصی نغمے میں ’ ترکیہ، سعودیہ اور پاکستان، اسلامی دنیا کے نگہبان’ کا طاقتور پیغام دیا گیا ہے، جو تینوں ممالک کے درمیان گہرے اتحاد، بھائی چارے اور مشترکہ دفاعی عزم کی علامت ہے۔
وزارتِ اطلاعات کی جانب سے تیار کردہ اس نغمے کا مقصد تینوں ممالک کے دیرینہ تعلقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن، استحکام اور مشترکہ وژن کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت، غیر معمولی لگن اور مسلسل کوششوں سے مشترکہ دفاعی معاہدہ ممکن ہوا، وزیراعظم شہبازشریف
نغمے کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی اعتماد کے مضبوط رشتوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب ایمان، اخوت اور باہمی تعاون کے مضبوط بندھن میں ہمیشہ متحد رہیں گے۔





