آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے ایران نے امریکہ کے سامنے 6 شرائط پیش کر دیں۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر کی جانب سے جاری بیان میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکاہکو 6 شرائط پیش کی گئیں۔
تہران: سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کے مطابق کبھی بھی اورکسی بھی زبان میں ایران کو دھمکایا نہ جائے،قوم کی توہین نہ ہو، ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ دائمی طور پر ختم کی جائے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹایا جائے۔
مزید شرائط میں کہا گیا کہ ایران کو پہنچائے گئے نقصانات کا بغیر کسی کمی کے پورا ہرجانہ دیا جائے، ایرانی قوم پر عائد کی گئی نامنصفانہ اور غیرقانونی پابندیاں اٹھائی جائیں،غیر مشروط طور پر ایرانی عوام کے چرائےو منجمد اثاثے جاری کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے، ایران
سیکرٹری قومی سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی، جنگ ہو یا مذاکرات ایران اپنے ارادوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔





