آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے، ایران

آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے، ایران

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سینیئر مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی دوسرے راستہ کی اجازت نہیں دے گا، جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے۔

تہران: مشیرسپریم لیڈر جنرل محسن رضائی نے اپنے بیان میں امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں جنگی جہاز یا فوج لائی گئی تو اسے بھی نشانہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے جہاز ایران کی وارننگ پر واپس مڑ رہے ہیں، امریکہ کا حکم ماننے والے جہاز نقصان اٹھاتے ہیں اور پھر خود ہی مڑ جاتے ہیں۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف پر قائم ہے کہ ہرمز امریکا کی شرائط پر دوبارہ نہیں کھلے گی، ایران نے یوکرین میں 3  اہداف پر حملوں کی تیاری کرلی تھی، یوکرین نے ایرانی جہاز پرحملہ اپنی غلطی مانا جس پر حملے کا ارادہ ترک کردیا گیا،  یوکرین کو ہر صورت قیمت چکانا ہوگی۔

Scroll to Top