خیبر پختونخوا لوکل کونسل بورڈ نے بلدیاتی ملازمین کے نظرثانی شدہ بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز 2026ء کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبائی حکومت نے بلدیاتی ملازمین کو 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 دینے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ ان نظرثانی شدہ پے اسکیلز اور الاؤنسز کا اطلاق لوکل کونسل بورڈ کے تمام افسران، اہلکاروں، لوکل گورننس اسکول کے عملے، کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور صوبے بھر کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (TMAs) کے ملازمین پر یکساں طور پر ہوگا۔
لوکل کونسل بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ نئے پے اسکیلز اور 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا نفاذ یکم جولائی 2026ءسے ہوگا، جو کہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے 22 جولائی 2026ء کے مراسلے کی روشنی میں مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سم فراڈ سے ہوشیار: پی ٹی اے نے صارفین کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں
حکام کے مطابق اس اقدام سے صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں نمایاں بہتری آئے گی اور انہیں براہ راست مالی فوائد حاصل ہوں گے۔





