تیل کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کےلیے بری خبر

عوام کے لیے بری خبر: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات اور دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ آبنائے ہرمزکھولنے سے متعلق بڑھتی ہوئی غیریقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت 2.57 فیصد اضافے کے بعد 85.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 2.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80.15 ڈالر فی بیرلہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین اور تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کی بنیادی وجہ امریکا ایران تعلقات کے مستقبل اور آبنائے ہرمز کے ذریعے عالمی بین الاقوامی بحری تجارت اور سپلائی چین کی بحالی سے متعلق پائے جانے والے خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب ایرانی حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی اور بحری آمدورفت کی بحالی کے حوالے سے سلطنت عمان کے ساتھ سفارتی بات چیت تعمیری اور مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم عالمی منڈی کے سرمایہ کار اور آئل ٹریڈرز حالات کے حتمی نتائج اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top