سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپےکا اضافہ ہوا،جس کے بعد فی تولہ سونے کےدام 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپےہوگئے،10گرام سونےکی قیمت 2058 روپے بڑھکر 394149 روپے ہوگئی۔

گزشتہ 5 روز میں سونے کی قیمت میں 29400 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا،6 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 31 ہزار 800 روپے بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی منڈی میں سونے نے ایک بار پھر نئی بلندی چھو لی

فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کے اضافے سے 6965 روپےہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر بڑھ 4373 ڈالر ہوگئی۔

Scroll to Top