سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس جدہ میں منعقد ہوا جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور دفاعی امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی اور پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قومی اقلیتی دن، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اقلیتی برادریوں کی خدمات کو خراج تحسین

اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

Scroll to Top