صوابی کے شہید سپاہی رحمان علی کی نمازِ جنازہ ادا، سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

استخار احمد یوسفزئی

صوابی: تحصیل رزڑ کے گاؤں نارنجی سے تعلق رکھنے والے نوجوان سپاہی رحمان علی ولد گوہر کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں نارنجی میں ادا کردی گئی۔

سپاہی رحمان علی بلوچستان میں بطور ڈرائیور فرائض انجام دے رہے تھے، جہاں بم دھماکے کے نتیجے میں انہوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔

نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پسند کی شادی جرم بن گئی، باپ نے بیٹی کی مبینہ طور پر جان لے لی

نمازِ جنازہ کے بعد سپاہی رحمان علی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غم میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔

Scroll to Top