پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 941 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 311 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
گزشتہ کاروباری روز حصص بازار میں تقریباً 74 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 32 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 35 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : روپے نے ڈالر کو پھر مات دے دی، قیمت مزید گر گئی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں اضافے کے بعد مجموعی مالیت 20 ہزار 177 ارب روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 277 روپے 65 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یوں کاروباری دن کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔





