سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج اور ملاقات سے متعلق تمام مقدمات کو 18 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ ان مقدمات کی سماعت کرے گا۔
بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس نعیم افغان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں یادگارفتح کی شاندار افتتاحی تقریب، صدر مملکت، وزیراعظم اورفیلڈمارشل کی شرکت
رجسٹرار آفس نے سماعت کے پیشِ نظر کیس سے متعلق تمام فریقین اور ان کے وکلا کو باقاعدہ نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔





