کاشف الدین سید
خیبر پختونخوا اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار ‘مینارٹی پارلیمنٹری کاکس (اقلیتی پارلیمنٹری کاکس) کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی نے اس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے اقلیتی رکنِ اسمبلی عسکر پرویز کو کاکس کا پہلا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عسکر پرویز دوسری مرتبہ اقلیتی نشست پر صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے علاج اور ملاقات سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی
نومنتخب چیئرپرسن کے علاوہ کاکس کے کل 20 ارکان ہوں گے۔ ان میں سیکرٹری صوبائی اسمبلی سید وقار شاہ سمیت سابق اقلیتی اراکینِ اسمبلی (ایم پی ایز) وزیرزادہ اور روی کمار کو بطور فرینڈز آف کاکس شامل کیا گیا ہے۔





