پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 45 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 43 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

Scroll to Top