فیلڈمارشل، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، سروسز چیفس اور مسلح افواج کی قوم کو 79 ویں یومِ آزادی کی مبارکباد

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ، سروسز چیفس اور مسلح افواج نے قوم کو پاکستان کے 79ویں جشن آزادی کے پُرمسرت موقع پر خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے۔

راولپنڈی: : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف،چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف اور ائیرچیف نے قوم کو 79ویں جشن آزادی کی مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم برقرار ہے ،پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ بانیانِ پاکستان کے وژن اور اصول قوم کو پاکستان کے نظریات اور اقدار کی پاسداری کیلئے مسلسل متاثر کرتے ہیں۔ قوم کے ساتھ متحد ہو کر مسلح افواج امن و استحکام کے تحفظ کیلئے ثابت قدم رہیں گی۔

مسلح افواج مادروطن کے دفاع کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں، مسلح افواج ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ثابت قدم رہیں گی۔

پاکستان کی طاقت اس کے عوام کے اتحاد اور اجتماعی عزم میں مضمر ہے، آئیے ایمان، اتحاد اور نظم وضبط کے اصولوں کیلئے اپنے عزم کی تجدید کریں، آئیے رواداری کو فروغ دیں،محفوظ، مستحکم اور خوشحال پاکستان کیلئےمل کرکام کریں، افواج پاکستان زندہ باد!،پاکستان ہمیشہ پائندہ آباد!

Scroll to Top