وفاقی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہےجس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی سالانہ شرح 9 اعشاریہ 11 فیصد ہو گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 20 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 24 اعشاریہ 68 فیصد اور دال چنے کی قیمت میں 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ چکن کی قیمت 2 اعشاریہ 45 فیصد بڑھ گئی۔ اس کے علاوہ دہی، لہسن اور چائے سمیت متعدد دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یہ بھی پڑھیں : پٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال موخر کرنے کا اعلان
دوسری جانب، ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 1 اعشاریہ 26 فیصد سستا ہواجبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 اعشاریہ 35 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں صفر اعشاریہ 29 فیصد کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں چینی، انڈے اور آلو کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔





