کوہستان مالیاتی اسکینڈل، نامزد ملزم کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین منظور

کاشف عزیز

پشاور: کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد ملزم حریق احمد کی پلی بارگین کا معاملہ سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم حریق احمد نے 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی درخواست نیب میں جمع کرائی تھی، جسے منظور کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حریق احمد داسو میں عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہیں اور کوہستان اسکینڈل کے دوران ان کے اکاؤنٹ سے 40 کروڑ روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : دریائے سندھ میں لاپتا شخص کی تلاش، سرچ آپریشن کے دوران ایس ایس جی کمانڈو شہید ہوگیا

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور ہونے کے بعد اسے جلد احتساب عدالت میں جمع کرایا جائے گا۔

کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں سامنے آنے والی اس پیش رفت کے بعد پلی بارگین کے معاملے کو اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

Scroll to Top